0

یونس خان بھی محمد رضوان کے معاملے پر بول پڑے، قانونی عمل کی حمایت!

سابق کپتان یونس خان بھی معاملے پر بول پڑے۔۔۔ کہا، محمد رضوان کو این سی سی آئی اے کے قانونی پراسیس پر عمل کرنا چاہیے! یونس خان نے مشورہ دیا کہ این سی سی آئی اے ایک معتبر ادارہ ہے، اس معاملے میں احتیاط سے کام لینا چاہیے کیونکہ ہم کوئی بھی بورڈ یا ادارے سے بڑے نہیں ہیں۔ یونس خان نے کہا کہ قانونی اداروں کے ساتھ تعاون کرنا ہی معاملے کو آگے بڑھانے کا مناسب طریقہ ہے۔ ان کے مطابق کسی بھی ادارے کے قانونی عمل کو مکمل ہونے کا موقع دینا چاہیے۔ محمد رضوان کے معاملے میں این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری کارروائی پہلے ہی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ رضوان اس سے قبل انکوائری کی وجوہات اور اپنے موبائل فون سے متعلق بھی مؤقف سامنے رکھ چکے ہیں۔ یونس خان کے بیان کے بعد معاملے پر کرکٹ حلقوں میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں