کویت نے اپنے شہریوں پر لازمی فوجی بھرتی کا قانون نافذ کر دیا۔کویتی حکومت نے قومی فوجی سروس کے قانون میں اہم ترامیم منظور کی ہیں، 2012 میں پیدا ہونے والے شہریوں کو 18 سال کی عمر مکمل کرنے کے بعد 180 دن کے اندر لازمی بھرتی کے ادارے میں رجسٹریشن کرانا ہوگی۔نئے قانون کے تحت پانچ طبقات کو فوجی سروس سے استثنیٰ دیا گیا ہے، یکم جنوری 2012 سے پہلے پیدا ہونے والے افراد اس میں شامل ہیں، کابینہ کو بھی مفاد عامہ کے تحت مخصوص افراد کو استثنیٰ دینے کا اختیار حاصل ہوگا۔سرکاری یا نجی ملازمت کے حصول کے لیے فوجی سروس مکمل کرنے، استثنیٰ یا التوا کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی ہوگا۔ آزاد پیشہ اختیار کرنے کے لیے بھی یہی شرط عائد کی گئی ہے۔ فوجی سروس مکمل کرنے والوں کو تقرری میں ترجیح دی جائے گی۔
