0

پہلے مگ 29اوراب تیجس۔۔۔بھارتی طیاروں کا دوران پروازگرنے۔۔پھسلنے اور تباہ ہونے کاسلسلہ جاری ۔۔

پہلے مگ 29اوراب تیجس۔۔۔بھارتی طیاروں کا دوران پروازگرنے۔۔پھسلنے اور تباہ ہونے کاسلسلہ جاری ۔۔گزشتہ روز بھارتی ساختہ تیجس طیارے کے حادثے کےبعد ڈرکےمارے بھارتی سرکار نے 35 تیجس لڑاکا طیاروں کو عارضی طور پر گراؤنڈ کر دیا ،، ان کی جامع تکنیکی جانچ شروع کر دی ۔۔۔ بھارتی میڈیا کےبقول طیارہ مغربی محاذ پر واقع ایک فارورڈ بیس سے ٹیک آف کے دوران رن وے سے پھسل کر قریب موجود کیچڑ سے بھرے گڑھے میں جا گرا۔بھارتی ساختہ تیجس کے 2016 میں بھارتی فضائیہ میں شامل ہونے کے بعد یہ تیسرا بڑا نقصان ہے۔اس سے قبل مارچ 2024 میں بھی ایک تیجس طیارہ راجستھان کے جیسلمیر میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا تھا، جبکہ  نومبر 2025 میں دبئی ایئر شو کے دوران  پیش آنے والے حادثے میں ونگ کمانڈر  ہلاک ہوگیا تھا۔جسے پوری دنیا نے دیکھاتھا۔۔اس سے پہلے مگ 29طیاروں کے حادثات کی ایک طویل فہرست ہے،،ریکارڈ کےمطابق بھارت کے54 مگ 29طیارے تباہ ہوچکےہیں ،،مگ 29 کی تباہی کےپےدرپے واقعات پر اسے اڑتے تابوت  کانام دیاگیاجسے بعدمیں بھارتی حکومت نے اپ گریڈکرنے کا اعلان کرکے اس کی پروازیں روک دیں ۔۔ہوابازی کےماہرین کاکہناہے یوں لگ رہاہے خرابی طیاروں میں نہیں انہیں اڑانےوالوں میں ہے جن کےپاس پیشہ ورانہ مہارت اور طیاروں کوسمجھنے کی صلاحیت نہ ہونے کےبرابرہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں