افغانستان کا پاکستان پرحملہ ،پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی ،افغان طالبان رجیم کے 133 کارندے ہلاک ، 200 سے زائد زخمی
کابل، پکتیا اور قندھار میں افغان طالبان کے دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑکےمطابق پاکستان کے جوابی حملوں میں افغان طالبان کی مزید ہلاکتوں کا امکان ہے، افغان طالبان رجیم کی 27 پوسٹیں تباہ، 9 پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا۔افغان طالبان رجیم کے 2 کور ہیڈکوارٹرز، 3 بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ ہوگئے، افغان طالبان رجیم کے 2 ایمونیشن ڈپو، ایک لاجسٹک بیس تباہ کیا گیا۔جوابی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے 3 بٹالین ہیڈکوارٹرز کو تباہ کردیا گیا، پاکستان کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے 2 سیکٹر ہیڈکوارٹرز بھی تباہ ہوئے دوسری جانب ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی ہے،دونوں ممالک اپنے تمام اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔،ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کاکہناہے رمضان المبارک تحمل، برداشت اور یکجہتی کا مہینہ ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ پاکستان اور افغانستان کو اچھے پڑوسیوں کی طرح اپنے مسائل باہمی بات چیت سے حل کرنے چاہئیں۔
