0

اناللہ وانا الیہ راجعون ۔۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای امریکی واسرائیلی حملے میں شہید

اناللہ وانا الیہ راجعون ۔۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای امریکی واسرائیلی حملے میں شہید، ایران  میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان  کردیاگیا،سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت ان کے دفتر میں ہوئی ،عالم اسلام میں سوگ  کی  کیفیت طاری ،،آیت اللہ خانہ ای 1989 سے ایران کے سپریم لیڈر تھے، وہ  آیت اللہ خمینی کےانتقال کے بعد ان کے جانشین بنے۔حملوں میں سپریم لیڈر خامنہ ای کی بیٹی اورنواسے کی شہادت کی بھی تصدیق   ایرانی سرکاری میڈیا  کےمطابق  حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای کے داماد اور بہو  بھی شہید ہوگئیں۔

ایرانی سپریم لیڈر ساتھیوں کے ہمراہ زیر زمین بینکر میں تھے، آیت اللہ علی خامنہ ای کےکمپاؤنڈپر 30 بم گرائےگئے۔ ایرانی سپریم لیڈر درجنوں ساتھیوں سمیت مارے گئے۔اسرائیلی میٖڈیا کےمطابق  آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت کی تصویر امریکی صدر کو دکھائی گئی۔اسرائیلی حکام نےبھی نیتن یاہوکوآگاہ کیاتھاکہ  خامنہ ای کی لا ش ملی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں