0

ایران امریکا پرحملہ کرنے کاکوئی ارادہ نہیں رکھتاتھا۔۔صدرٹرمپ نے بغیرشواہد کے ایران پردھاوابول دیا،پینٹاگون کی تہلکہ خیز رپورٹ

وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کےمطابق ایران امریکا پرحملہ کرنے کاکوئی ارادہ نہیں رکھتاتھا۔۔صدرٹرمپ نے بغیرشواہد کے ایران پردھاوابول دیا۔۔امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کی رپورٹ نے صدرٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم کے جنگی جنون کابھانڈاپھوڑدیا،پینٹاگون نے ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا امریکا کے پاس ایسی کوئی خفیہ معلومات موجود نہیں تھیں جن سے ظاہر ہو کہ ایران پہلے امریکی افواج پر حملہ کرنے والا تھا۔انتظامیہ کے حکام نے اعتراف کیا کہ ایران کی جانب سے امریکی افواج پر پیشگی حملے کا کوئی واضح انٹیلی جنس ثبوت موجود نہیں تھا۔ اتوار کو کانگریس کو دی گئی بریفنگ نے جنگ کے حق میں پیش کیے گئے ایک اہم مؤقف کو کمزور کر دیا۔امریکی میڈیاکےمطابق صدر ٹرمپ نے حملوں کا فیصلہ جزوی طور پر ان اشاروں کی بنیاد پر کیا کہ ایران ممکنہ طور پر مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج پر پیشگی حملہ کر سکتا ہے۔امریکی سیاسی ایوانوں میں اس رپورٹ کےبعد ہلچل مچ گئی ہے ،،ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام ایران کے خلاف امریکا کی قیادت میں کیے گئے فوجی حملوں پر کل

امریکی کانگریس کو بریفنگ دیں گے۔جس میں ٹرمپ انتظامیہ کےموقف کےچیتھڑے اڑائیں جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں