0

ایران میں  رجیم چینج کا خواب چکنا چور ہونے پر اسرائیل و امریکا ایران میں شہری اہداف کو نشانہ بنانے لگے،عالمی قوانین روندڈالے

ایران میں  رجیم چینج کا خواب چکنا چور ہونے پر اسرائیل و امریکا ایران میں شہری اہداف کو نشانہ بنانے لگے۔۔ایران کے مرکزی صوبے کے شہر اراک میں رہائشی عمارتوں پر بمباری کرکےہرطرف تباہی مچادی ،تہران میں حلال احمر کےدفتر کوبھی نشانہ بناڈالا،،کلینک اور امدادی کیمپ کو نقصان پہنچا۔۔،مہر آباد ایئر پورٹ پر ایک بار پھر حملہ،،ایئر پورٹ پر آگ بھڑک اٹھی،،اسرائیل کا مرحوم آیت اللہ علی خامنہ ای کے زیر استعمال طیارے کو تباہ کرنے کا دعویٰ،،ایرانی ہلال احمر کے مطابق ایرانی صوبے خوزستان میں امریکا و اسرائیلی حملوں میں 869 عمارتوں کو نقصان پہنچا،،جن میں 847 اور رہائشی اور 22 تجارتی مراکز شامل ہیں
دوسری جانب ایران نے اسرائیل پر پہلی بار سجیل میزائل داغ دیا جس نے تل ابیب، ایلات اور دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ،،پولیس ہیڈ کوارٹرز اور سیٹلائٹ کمیونیکشن سینٹر بھی نشانہ بنے، جنگ کے آغاز سے اب تک 3,369 اسرائیلی زخمی ہونےکی اطلاعات ،،۔مشرق وسطی میں امریکی تنصیبات بھی ایران کے نشانے پر۔امریکی تنصیبات، الفجیرہ بندرگاہ اور ابو ظہبی کے صنعتی زون پرمسلسل میزائل گرتے رہے۔۔ادھرسعودی عرب نے 60 ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے،،، عراق میں امریکی سفارتخانے اور ایئر پورٹ کے قریب حملوں سے آگ اوردھوئیں کےبادل  چھا گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں