برطانوی وزیراعظم سرکئرسٹارمرکاکہناہے ، جنگ پھیلی تو وہ اس کا حصہ نہیں بنیں گے،،ٹین ڈاوننگ سٹر یٹ پر پریس کانفرنس کرتےہوئے سرکئیراسٹارمر کا کہنا تھا،، جنگ تیسرے ہفتے میں داخل ہو رہی ہے۔ ہم اپنے مقاصد میں واضح ہیں ،،خطے میں سب سے پہلے اپنے لوگوں کی حفاظت کریں گے۔اس کےبعد اپنے اور اپنے اتحادیوں کے دفاع کے لیے ضروری کارروائی کریں گے،،ان کاکہناتھا وہ جنگ کےخاتمے کیلئے ایک ایسے حل کے لیے کام کرتے رہیں گے جو خطے میں سلامتی اور استحکام کو واپس لائے اور اپنے پڑوسیوں کے لیے ایرانی خطرے کو روکے۔
