0

پاکستان سپر لیگ 11 کا آغاز ہوگیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے لیگ میں پہلا میچ کھیلنے والی حیدرآباد کنگزمین کو 69 رنز سے شکست دے دی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ قلندرز کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے 53 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، ان کا ساتھ 30 رنز کے ساتھ محمد نعیم نے دیا، ڈل آرڈر میں بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللّٰہ نے ناقابلِ شکست 40 رنز بنائے۔ سکندر رضا 24 اور آصف علی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاہین آفریدی 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ حیدرآباد کینگزمین کی جانب سے میریڈتھ اور حسان خان نے 2، 2 جبکہ محمد علی نے ایک وکٹ لی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے حیدرآباد کنگزمین تر نوالہ ثابت ہوئی اور لاہور کی تباہ کن بولنگ کے سامنے مقررہ 20 اوورز 130 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں