0

پاکستانی کرکٹ کی  تاریخ میں دوکروڑروپے جرمانے کی سزا نے ہرطرف ہلچل مچادی ہے

پاکستانی کرکٹ کی  تاریخ میں دوکروڑروپے جرمانے کی سزا نے ہرطرف ہلچل مچادی ہے ، پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی نے سینٹرل کرکٹ کی خلاف ورزی پر نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ،فاسٹ بولر کو کرکٹ بورڈ نے 27 مارچ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، ان کے جواب کے بعد سماعت مکمل کی گئی۔پی سی بی کی تین رکنی کمیٹی نے ان کا مؤقف سننے کے بعد جرمانے کا فیصلہ سنایا ہے۔ نسیم شاہ کی غیر مشروط معذرت نوٹ کرلی گئی ہے۔علاوہ ازیں فاسٹ بولر کے سوشل میڈیا مشیر کو برطرف کردیا گیا ہے، پی سی بی نے سوشل میڈیا مشیر کو بلیک لسٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ناظرین کو اپ ڈیٹ کرتے چلیں نسیم شاہ نے ایکس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اسٹیڈیم میں آمد پر متنازع بیان دیا تھاپی سی بی کی طرف سے جرمانے کے بعد قومی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا ٹوئٹ سامنے آگیا۔جس میں انہوں نےکہا کہ اپنے پلیٹ فارم کےغلط استعمال سےمتاثر لوگوں سے معذرت خواہ ہوں۔انہوں نے لکھا کہ اکاؤنٹ سے  حالیہ پوسٹ میری انتظامی ٹیم نے کی تھی جو میرے خیالات کی عکاسی نہیں میں اپنے پلیٹ فارم کے استعمال کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں۔نسیم شاہ نے واضح کیا کہ ذمہ داری یقینی بنانے کیلئے ضروری تبدیلیاں کی ہیں کہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں