0

للت مودی کی بی سی سی آئی پر سخت تنقید

سابق آئی پی ایل کمشنر للت مودی نے بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ لیگ اصل ’ہوم اینڈ اوے فارمیٹ‘ (home-and-away) پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے تقریباً 2400 کروڑ روپے اضافی آمدنی سے محروم ہو رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں للت مودی نے کہا ہے کہ آئی پی ایل کی بنیاد اس اصول پر رکھی گئی تھی کہ ہر ٹیم دوسری ٹیم کے خلاف 2 میچ کھیلے گی یعنی ایک اپنے ہوم گراؤنڈ پر اور ایک حریف کے میدان میں تاہم 10 ٹیموں تک توسیع کے باوجود لیگ میں صرف 74 میچز کھیلے جا رہے ہیں جبکہ مکمل ہوم اینڈ اوے فارمیٹ کے تحت لیگ مرحلے میں 90 میچز اور مجموعی طور پر 94 میچز ہونے چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں