زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔ جس کے لیے ٹیم اپریل کے آخر میں کراچی پہنچ جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن ٹیم اور زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم کے درمیان سیریز مئی کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی، یہ سیریز کراچی میں کھیلی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کی تاریخوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔ تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ زمبابوے ویمن ٹیم پہلی مرتبہ آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کی سیڈنگ میں پاکستان 8 ویں اور زمبابوے 11 ویں نمبر پر ہے۔ آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ 2029 کا پاتھ وے ہے۔
