0

جے ڈی وینس، ایران نے شرائط ماننے سے انکار کیا، معاہدہ نہ ہوسکا

نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے واضح کیا کہ ایران نے امریکی شرائط قبول کرنے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے ایران کے ساتھ کسی حتمی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے۔نائب امریکی صدر نے ایران سے مذاکرات کے بعد اسلام آباد میں پریس بریفنگ کرتے ہوئے  وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے حیرت انگیز کام کیا، دونوں نے امریکا ایران اختلافات دور کرنے کی کوشش کی۔جے ڈی وینس نے کہا مذاکرات میں جو کمی رہ گئی وہ پاکستانیوں کی وجہ سےنہیں تھی، پاکستان نےہمارے اور ایران کے درمیان فاصلے کم کرنے میں بہترین کام کیا، پاکستان نےکسی معاہدے تک پہنچنے میں مدد کرنے کی بھرپورکوشش کی۔ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے بتایا کہ ایران کے ساتھ 21 گھنٹے سے مذاکرات جاری رہے جس میں مختلف امور پر بات چیت کی گئی، مذاکرات میں نیک نیتی کے ساتھ شرکت کرکے اپنی شرائط پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں