امریکا اور ایران مذاکرات کا دوسرا دورپاکستان میں پیرکوہوگا۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا نے ایران مذاکرات کے شیڈول کی تصدیق نہیں کی۔ تاہم صدرٹرمپ ایک سے دو روزمیں پاکستان میں جنگ بندی معاہدہ ہونے کی تصدیق کرچکےہیں اپنی تازہ گفتگومیں مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ایران سے متعلق ہمارے پاس اچھی خبر ہے، کل کوئی سرپرائز ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاہدہ نہیں ہوا تو امریکا کی ایرانی بندرگاہوں پر پابندی برقرار رہے گی، کل کچھ ہونے والا ہے،میرے خیال میں یہ بہت مثبت چیز ہوگی۔امریکی صدر کا کہنا ہے کل ایک بہت اچھی اورذہین شخصیت وائٹ ہاؤس آرہی ہے
