پاکستان نے باہمی دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب میں پاکستانی فوجی ،طیارے اور دفاعی نظام تعینات کردیا،رائٹرزکادعویٰ ،حکام کی تصدیق سے انکار
پاکستان نے آٹھ ہزار فوجی، جنگی طیاروں کا ایک اسکواڈرن اور ایک فضائی دفاعی نظام تعینات کیاہے
سعودی عرب نے اس تعیناتی پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے، تاہم، پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع نے مبینہ طور پر اس خبر کی تردید کی ہے۔
رائٹرز کے مطابق فوجی سازوسامان اورتعیناتی کا مقصد سعودی عرب پر مزید حملوں کی صورت میں اس کی مدد کرنا ہے۔
دفاعی معاہدے کے تحت دونوں ممالک کسی بھی حملے کی صورت میں ایک دوسرے کا دفاع کرنے کے پابند ہیں۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اس سے قبل یہ اشارہ بھی دیا تھا کہ اس معاہدے کے بعد سعودی عرب پاکستان کی ایٹمی چھتری تلے آ گیا ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ تمام سازوسامان پاکستانی عملہ چلا رہا ہے جبکہ اس کے اخراجات سعودی عرب برداشت کر رہا ہے۔
