لاہور کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ لیسکو نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
سی ای او لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر لیسکو ریجن میں کہیں بھی بجلی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی اور شدید گرمی کے باوجود صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اوور بلنگ، بجلی چوری اور نئےکنکشنز فراہمی میں تاخیر کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے اوور لوڈنگ یا خرابی کے باعث جلنے والے ٹرانسفارمرز کو فوری تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
چیف ایگزیکٹولیسکو کا کہنا تھا کہ موسم گرما میں عوام کو 24گھنٹے بجلی سپلائی جاری رہےگی، صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ رہنےکی ہدایت کردی ہے۔
