0

ٹریوس ہیڈ سے ہاتھ نہ ملانے پر ویرات کوہلی پر تنقید، معاملہ کیا ہوا؟

بھارتی کرکٹ اسٹار  ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کے بعد وہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ سب اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے آئی پی ایل 2026 میں سن رائزرز حیدرآباد اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے درمیان میچ کے بعد آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔

بھارتی حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی روایتی ہینڈ شیک لائن میں موجود تھے۔

اس موقع پر ویرات کوہلی نے پیٹ کمنز اور ابھشیک شرما سے ہاتھ ملایا، تاہم وہ ٹریوس ہیڈ کے سامنے سے بغیر ہاتھ ملائے آگے بڑھ گئے حالانکہ ہیڈ نے ہاتھ آگے بڑھا رکھا تھا۔

میچ کے دوران بھی کوہلی اور ٹریوس ہیڈ کے درمیان کچھ جملوں کا تبادلہ دیکھا گیا تھا لیکن تنازع کی اصل وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے ویرات کوہلی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ایک صارف نے لکھا کہ پرفارمنس زیرو، اٹیٹیوڈ سو۔

ایک اور صارف نے سوال اٹھایا کہ اسپورٹس مین اسپرٹ کہاں گئی؟ کئی مداحوں نے کوہلی کے رویے کو غیر ضروری غرور قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیریئر کے اس مرحلے پر ان سے زیادہ بہتر رویے کی توقع تھی۔

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا بھائی کو لگتا ہے یہی سویگ ہے۔

خیال رہے کہ میچ میں کوہلی بیٹنگ میں بھی مناسب کارکردگی نہیں دکھا سکے  تھے اور صرف 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے، دوسری جانب سن رائزرز حیدرآباد نے 255 رنز بنائے جب کہ رائل چیلنجرز بنگلورو 200 رنز تک محدود رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں