0

بھارت میں امتحانی تنازعات پر سیاست گرم، کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دپکے نے واپسی اور احتجاج کا اعلان کر دیا۔

بھارت میں جین زی کی انٹری ،کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دپکے نےامریکا سے بھارت واپسی کا اعلان کردیا
6 جون کو امریکا سے بھارت واپس آ کر نئی دہلی کے جنتر منتر پر پرامن احتجاج کریں گے،بانی کاکروچ پارٹی
احتجاج مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے کے لیے کیا جائے گا۔ابھیجیت دپکے
ابھیجیت دپکے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ ملک واپس آ کر ان طلبہ کے حق میں آواز اٹھانا چاہتے ہیں جو مختلف امتحانات سے متعلق تنازعات اور مسائل سے متاثر ہوئے ہیں۔
پرچہ لیک ہونے سے لاکھوں طلبہ کی محنت متاثر ہوئی اور کئی طلبہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوئے۔ ابھیجیت دپکے
اب وقت آ گیا ہے کہ لوگ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن انداز میں اپنی آواز بلند کریں،ابھیجت دپکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں