امریکی جارحانہ کارروائی جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے، امریکی جارحیت حملے کےلئے استعمال ہونے والے مقامات پر ایرانی جوابی کارروائی کاسبب بنی۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی
مخالف فریق کی جانب سے موقف کی تبدیلی، نئے، متضاد مطالبات کےسبب مذاکرات کا دورانیہ طویل ہورہاہے،
مذاکرات کا مطلب یہ نہیں کہ مذاکراتی فریقوں کے درمیان اعتماد ہو جبکہ اس مرحلے پر جوہری معاملے پرکوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
ایران کے حق دفاع کےخلاف یورپی بیان منافقانہ اور غیر ذمہ دارانہ ہے، اسماعیل بقائی
یورپی یونین کوقانون کی حکمرانی اور اقوام متحدہ کے اصولوں پرقائم رہناچاہیے۔ اسماعیل بقائی
یورپی یونین غیر قانونی حملوں کا جواب دینے والے ممالک کو مورد الزام ٹھہرانا بند کرے، اسماعیل بقائی
غیرقانونی حملوں کے لیےاستعمال ہونے والے اڈوں، عسکری وسائل کو نشانہ بنانا حق دفاع ہے، اسماعیل بقائی
ریاستوں کی ذمہ داری ہےکہ وہ اپنی سرزمین یا وسائل دوسرے ممالک پرحملےکے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔ اسماعیل بقائی
