0

امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط جی سیون اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ

امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر دستخط جی سیون اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ
جی سیون ممالک کا سربراہ اجلاس فرانس کے شہر ایویان میں 15 جون سے 17 جون کے درمیان منعقد ہورہا ہے۔
اگر تمام تر صورتحال برقرار رہی اور امن عمل کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش نہ کی گئی تو ممکن ہے ڈیل پر دستخط اجلاس سے ایک روز پہلے یعنی 14 جون ہی کو کرلیے جائیں۔ذرائع ایرانی وزارت خارجہ
معاہدے پر دستخط کیلئے اب تک جنیوا ہی کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے اور امکان ہے کہ ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی ایران کی نمائندگی کریں گے
امریکا کی نمائندگی نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی جانب سے کیے جانے کی توقع ہے۔
بطور اہم ترین ثالث، پاکستان کی وزارت خارجہ کا اعلیٰ ترین سطح پر وفد بھی اس اہم تقریب میں موجود ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں