0

‘پورے لبنان کو جلا دینا چاہیے’ حزب اللہ کے ہاتھوں فوجیوں کی ہلاکت پر اسرائیل وزیر سیخ پا

اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر بن گویر نے کہا ہےکہ ہمیں پورے لبنان کو جلا دینا چاہیے۔ 

لبنان  میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوجیوں کی جھڑپ میں ایک افسر سمیت 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے جس کے بعد اسرائیلی وزیر کا اشتعال انگیز بیان سامنے آیا۔

بن گویر نے نے کہاکہ اسرائیل کو دنیا پر واضح کرنا چاہیے کہ اس کے شہریوں کے خون کا بدلہ لیا جائے گا، پورے لبنان کو جلایا جانا چاہیے اور ہر اسرائیلی ماں کے آنسو کے بدلے ہزار لبنانی ماؤں کو رونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں سخت اور فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے،اب سخت ترین اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں