0

قومی ائیر لائن کی نجکاری معاہدے کی تکمیل، ملکی و بین الاقوامی منظوریوں کا حصول مکمل

قومی ائیر لائن کی نجکاری معاہدے کی تکمیل کیلئے ملکی و بین الاقوامی منظوریوں کا حصول مکمل کرلیا گیا ہے۔

نجکاری کمیشن حکام کے مطابق قومی ائیر لائن کی نجکاری معاہدے کی تکمیل کیلئے ملکی و بین الاقوامی منظوریوں اور تمام این او سیز سمیت دیگر ضروری رضامندیوں کا حصول مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ کامیاب بولی دہندہ کے ساتھ شیئر پرچیز اینڈ سبسکرپشن ایگریمنٹ پر بھی دستخط ہوگئے ہیں۔

نجکاری کمیشن حکام  کا کہنا ہے کہ  فرسٹ کلوزنگ کے وقت حصص منتقلی اور انتظامی کنٹرول خریدار کے حوالے کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ خریدار معاہدے کے مطابق فرسٹ کلوزنگ پر بقایا رقم جمع کرائے گا اور فرسٹ کلوزنگ کے وقت تقریباً 85 ارب روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔

نجکاری کمیشن حکام کے مطابق فرسٹ کلوزنگ رواں ماہ جون کے اختتام تک مکمل کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں جبکہ فرسٹ کلوزنگ کے بعد کمپنی کا انتظامی کنٹرول نئےخریدار کے پاس منتقل ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں