0

پس پردہ ایران امریکا جنگ بندی معاہدے کیلئے کوششیں جاری ،،امریکی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے خصوصی مندوب ‏اسٹیووٹکوف ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے لیے سوئٹزر لینڈ جارہے ہیں۔

پس پردہ ایران امریکا جنگ بندی معاہدے کیلئے کوششیں جاری ،،
امریکی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے خصوصی مندوب ‏اسٹیووٹکوف ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے لیے سوئٹزر لینڈ جارہے ہیں۔
صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر پہلے ہی سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں۔ امریکی نیوزویب سائٹ کا دعویٰ
اس سے قبل گزشتہ روز طے شدہ پروگرام کے مطابق برجنسٹاک میں امریکا ایران مذاکرات منسوخ ہوگئے تھے
تقریب میں امریکی نائب صدر کی سوئٹزرلینڈ روانگی مؤخر کردی گئی تھی۔
وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پرعملدرآمد سے متعلق ابتدائی مذاکرات کے لیے نائب صدر جے ڈی وینس سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے۔
سوئس وزارت خارجہ نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ جمعہ کو طے شدہ پروگرام کے مطابق برجنسٹاک میں امریکا ایران مذاکرات نہیں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں