معروف امریکی اداکار و ہدایت کار جیانکارلو ایسپوزیٹو نے اسلام قبول کر لیا۔
مقبول ٹی وی سیریز بریکنک بیڈ میں گس فرنگ کے کردار کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے امریکی اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں اپنے قیام کے دوران اسلام قبول کیا۔
سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ جیانکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں شوٹنگ کے دوران اسلام قبول کیا
اداکار نے پروڈکشن ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ ایک مسجد میں نماز بھی ادا کی۔ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل
اداکار کا یہ فیصلہ سعودی عرب میں قیام کے دوران حاصل ہونے والے مثبت تجربات اور مقامی مسلمانوں کے ساتھ روابط کے نتیجے میں سامنے آیا
جیانکارلو ایسپوزیٹو سعودی عرب میں فلم سیون ڈوگز کی شوٹنگ کے سلسلے میں موجود تھے۔امریکی میڈیا
