تل ابیب: اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ائیرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کر دی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ائیرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے امریکا سے مرکزی بن گورین ائیرپورٹ سے ایندھن بردارجہاز ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ امریکا پہلے ہی بن گورین ائیرپورٹ سے 28 ایندھن بردار طیارے منتقل کر چکا ہے تاہم اسرائیل نے اب مزید 20 فوجی طیارے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے امریکا کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ موسم گرما میں شہری پروازوں میں خلل کا خدشہ ہے، امریکی ایندھن بردار جہازوں نے مسافرپروازوں کی آمدورفت کو متاثر کیا ہے۔
اس کے علاوہ اسرائیل نے امریکا سے بن گورین ائیرپورٹ پر فوجی طیاروں کی تعداد کم کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔
یاد رہے امریکی اور اسرائیلی حکام کے درمیان طیاروں کی منتقلی پرسفارتکاری جاری ہے۔
