ایران کی پاسدارانِ انقلاب کا امریکی حملوں کے جواب میں بحرین اور کویت میں 8 امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بناکر تباہ کرنے کا دعویٰ
ان حملوں میں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔ سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق پاسداران انقلاب نےتفصیلات جاری کردیں
ان کارروائیوں کو سیرک اور قشم میں ایرانی تنصیبات پر حالیہ امریکی حملوں کے جواب میں کی گئی جوابی کارروائی قرار دیا گیا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ حملے ایران کی دفاعی صلاحیت اور ردِعمل کی واضح مثال ہیں، جبکہ خطے میں کشیدگی کے مزید بڑھنے کے خدشات بھی پیدا ہو گئے ہیں۔
