0

لاہور میں غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا اور زیادتی کیس کی تفتیش نے نیا موڑ لے لیا

لاہور میں غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا اور زیادتی کیس کی تفتیش نے نیا موڑ لے لیا
پولیس نے معاملے کو ایک بڑے کرپٹو کرنسی مالی تنازع سے جوڑ دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لاہور میں غیر ملکی خواتین سے مبینہ زیادتی اور اغوا کا مقدمہ دراصل کرپٹو کرنسی سے متعلق ایک بڑے مالی تنازع کا نتیجہ ہے۔
مرکزی ملزم رضا ڈار کو غیر ملکی خواتین سے 15 لاکھ امریکی ڈالر، یعنی پاکستانی کرنسی میں تقریباً 45 کروڑ روپے وصول کرنے تھے۔
رقم کی وصولی کے لیے ملزم نے خواتین کو ایک بہانے سے پاکستان بلایا اور بعد ازاں مبینہ طور پر اغوا کا ڈراما رچایا۔
تحقیقات کے مطابق اس منصوبے کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیے ملزم نے خود کو بھی مبینہ مغویوں میں شامل ظاہر کیا۔
پولیس کے مطابق مرکزی ملزم رضا ڈار سمیت دیگر گرفتار افراد کو عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں