0

سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید کی آخری رسومات، دوسرے روز ان کے 3 بیٹوں مصطفیٰ، میثم اور مسعود خامنہ ای نے شرکت کی

سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید کی آخری رسومات، دوسرے روز ان کے 3 بیٹوں مصطفیٰ، میثم اور مسعود خامنہ ای نے شرکت کی
شہید رہنما کے چوتھے بیٹے اور موجودہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہیں ہوئے۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق تینوں بیٹے تہران کے امام خمینی گرینڈ مصلیٰ میں رکھے گئے تابوتوں کے پیچھے نماز ادا کرتے نظر آئے۔
رپورٹس کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای کی عدم موجودگی کی وجہ ان کی جان کو لاحق سیکیورٹی خطرات اور اسرائیلی دھمکیوں کو قرار دیا جا رہا ہے،
شہید آیت اللّٰہ علی خامنہ کے جنازے میں لاکھوں افراد شریک ،ایرانی پرچموں کے ساتھ سرخ پرچم بھی لہرائے گئے،
سرخ پرچم انتقام کی علامت قرار دیا جا رہا ہے، امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں کی گونج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں