0

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ایران پر قتل کی سازش کا الزام لگایا ہے۔

انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کی ہٹ لسٹ پر ہیں، ایران کئی برس سے انہیں مردہ دیکھنا چاہتا ہے، انہیں کچھ ہوا تو ایران پر اتنی بمباری کی جائے جو پہلے کبھی نہ دیکھی گئی ہو۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے مجھے قتل یا اقدام قتل کی دھمکی پر عمل کیا تو سنگین نتائج ہوں گے، اگر انہیں کچھ ہوگیا تو امید ہے لوگ انہیں یاد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہزار میزائل ایران کی جانب نشانہ باندھے تیار ہیں، اگر ایران نے دھمکی پر عمل کرنے کی کوشش کی تو مزید ہزاروں میزائل داغے جائیں گے، ضرورت پڑنے پر امریکی فوج کو ایران کے تمام علاقے مکمل تباہ کرنے کے احکامات دیے جا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ بھی کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ان سے بات چیت جاری رکھنے کا کہا جس پر انہوں نے اتفاق کرلیا ہے، لیکن ان کو واضح الفاظ میں یہ بات بتا دی گئی ہے کہ جنگ بندی اب ختم ہو چکی ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے امریکا سے کسی قسم کی بات چیت کی درخواست نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں