0

ایران اور امریکا کی جنگ خطرناک موڑ پر، خلیجی ممالک بھی زد میں آگئے جبکہ آبنائے ہرمز عالمی کشیدگی کا نیا مرکز بن گئی۔

ناظرین! گھمسان کی جنگ، آگ اور خون کا کھیل۔۔۔ ایران اور امریکا کے درمیان پچھلے ایک ہفتے سے جاری تباہ کن جنگ نے پورے مشرقِ وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ میں ہوں آپ کا میزبان راجہ واجد، اور ‘پکی خبر’ کے اس پلیٹ فارم سے آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

ویوورز! امریکا ایران کی سرزمین کو ادھیڑ رہا ہے، پلوں اور اہم تنصیبات پر مسلسل بمباری کر رہا ہے۔ تو دوسری جانب ایران بھی خطے میں موجود امریکی اڈوں کو تاک تاک کر نشانہ بنا رہا ہے۔ اس بار ایران نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ساتھ دیگر خلیجی ممالک اور یہاں تک کہ سعودی عرب کو بھی نشانے پر رکھ لیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کو سخت ترین وارننگ جاری کرنی پڑی کہ ‘سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے، ایران اس بات کا خیال رکھے!’۔

ناظرینِ گرامی! امریکی فوج نے مسلسل ساتویں رات بھی ایران پر فضائی حملوں کی خوفناک لہر مکمل کر لی ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق جنگی طیاروں، ڈرونز اور جنگی بحری جہازوں سے ایران کے نگرانی کے مراکز، زیرِ زمین اسلحہ ڈپو اور لاجسٹک انفراسٹرکچر کو تباہ کیا گیا ہے۔ امریکا نے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی مکمل کر لی ہے اور اس وقت 50 ہزار امریکی فوجی مکمل طور پر الرٹ اور کسی بھی بڑی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔

ویوورز! اس امریکی جارحیت کی بھاری قیمت عام شہریوں کو چکانی پڑ رہی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، جنوبی اور وسطی علاقوں بشمول جاسک اور بندر عباس کے قریب شدید بمباری کی گئی ہے۔ بندر عباس رودان شاہراہ کے 2 پل، ہرمزگان میں مزید 2 پل اور ایک سرنگ تباہ ہو چکی ہے۔ جزیرہ لارک کا ٹاور، جاسک کی بجلی تنصیبات اور ڈی سیلینیشن پلانٹ راکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں۔ ان حملوں میں 3 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے بندرخمیر پُل پر شہید ہونے والوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے قسم کھائی ہے کہ ان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

لیکن ناظرین! ایران کا جوابی وار بھی کم خوفناک نہیں۔ پاسدارانِ انقلاب نے آج پھر کویت، اردن اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں پر ڈرونز کی بارش کر دی ہے۔ کویت کے کیمپ عذیری اور علی السالم ایئربیس، اردن کے الازرق بیس اور بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئربیس پر تباہ کن حملے کیے گئے ہیں۔ ایران کا دو ٹوک پیغام ہے: ‘جو ممالک امریکی فوج کو پناہ دیں گے، وہ ہمارے حملوں کی توقع رکھیں!’۔ پاسداران نے بحرین میں مصنوعی ذہانت کا سینٹر اور امریکی ڈرونز کا ڈپو تباہ کرنے، بوشہر کے قریب ایک اور امریکی MQ-9 ڈرون مار گرانے اور کروز میزائل سے امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کا بڑا دعویٰ بھی کیا ہے۔

ویوورز! اس جنگ میں سب سے بڑا معمہ آبنائے ہرمز بن چکا ہے۔ ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ 2 آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ ہو گئے ہیں اور یہ راستہ اب مکمل طور پر بند اور غیر محفوظ ہے۔ مگر دوسری طرف، امریکی سینٹکام نے اس دعوے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے کر یکسر مسترد کر دیا ہے۔

ناظرین! جنگ کے ساتھ بیان بازی بھی عروج پر ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضاعی نے ایک انتہائی خطرناک وارننگ دی ہے کہ اگر حملے نہ رکے تو ایران دفاعی کے بجائے مکمل ‘جارحانہ’ (Offensive) حکمت عملی اپنائے گا اور جنگ کا رخ بدل دے گا۔ کیا مشرقِ وسطیٰ میں کوئی قیامت خیز طوفان آنے والا ہے؟ خطے کی ہر اور سچی اور ‘پکی خبر’ کے لیے ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں۔ اپنے میزبان راجہ واجد کو اجازت دیجئے، اللہ حافظ!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں