ایران کو آئندہ چند ہفتوں میں چین سے فضائی دفاعی میزائل نظام کی پہلی کھیپ موصول ہوسکتی ہے، برطانوی میڈیا کی رپورٹ
ایران کو آئندہ چند ہفتوں کے دوران چین میں تیار کردہ کندھے پر رکھ کر فائر کیے جانے والے فضائی دفاعی میزائل نظام کی پہلی کھیپ موصول ہونے کی توقع ہے۔برطانوی میڈیا
امریکا کے ساتھ جاری جنگ کے دوران ایران اپنے فضائی دفاع کو دوبارہ مضبوط بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔برطانوی میڈیا
اس معاہدے کی مالیت 6 سے 7 کروڑ امریکی ڈالرز کے درمیان ہے اور اس میں 3 سے 4 سو QW-12 اور FN-16 مین پورٹیبل ایئر ڈیفنس سسٹمز (MANPADS) شامل ہیں۔
یہ معاہدہ ہانگ کانگ میں قائم کمپنی ژونگ چنگ باؤشانگ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ کے ساتھ طے پایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ کمپنی ایرانی فریق اور چینی سپلائر کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہی تھی۔
دوسری جانب چین نے اس رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔
