0

عراقی عالم مقتدیٰ الصدر کی ایرانی پاسداران انقلاب اور اس کی اتحادی ملیشیاؤں سے عراق کو جنگ سے دور رکھنےکی اپیل

ایکس پر جاری بیان میں مقتدیٰ الصدر نےکہا کہ چونکہ عراق کی مقدس سرزمین سے ایران پر کوئی حملہ نہیں ہوا  اس لیے پاسداران انقلاب کے بھائیوں کو بھی ہماری آزاد اور مقدس سرزمین پر بمباری نہیں کرنی چاہیے۔

 مقتدیٰ الصدر نے عراقی ملیشیاؤں سے بھی اپیل کی کہ وہ خلیجی ممالک کو ہماری سرزمین کو نشانہ بنانےکا کوئی جواز فراہم نہ کریں۔

انہوں نےکہا کہ تمام فریقین کو اخوت اور امن کے جذبےکا مظاہرہ کرنا چاہیے اور بھائیوں کو آپس میں لڑانے اور تصادم کی طرف دھکیلنےکے صیہونی اور امریکی منصوبوں کا شکار نہیں بننا چاہیے۔

مقتدیٰ الصدر نے عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ بعض ملیشیائیں عراق کو ایک بے مقصد جنگ میں گھسیٹنےکی کوشش کر رہی ہیں۔انہوں نے عراقی حکومت پر زور دیا کہ وہ ریاست کی عملداری کو یقینی بنائے اور خبردار کیا کہ ملک کے اندر اور باہر موجود دہشت گرد گروہ فرقہ واریت کو ہوا دے کر عراق کو عدم استحکام کا شکار بنا سکتے ہیں۔عراق اور اس کے عوام کو امن کی ضرورت ہے، عراق ایسی جنگ  بہت پہلے ہی بھگت چکا ہے۔

مقتدیٰ الصدر نے پڑوسی ممالک سے بھی امن، مفاہمت اور باہمی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے ایسے خطے کی خواہش ظاہر کی جو غیر ملکی فوجی اڈوں، اسرائیل سے تعلقات کی معمول پر بحالی اور  نوآبادیاتی بالادستی سے پاک ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں