بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 4 اکتوبر کے احتجاج سے متعلق کیس میں دونوں بہنوں کواشتہاری قرار دیا
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کے دوران دونوں ملزمان بہنوں کے دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے
عدالت نے دونوں بہنوں کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں
پولیس نے اشتہاری قرار دینے سے متعلق کارروائی مکمل کرنے کے بعد اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جس کی روشنی میں عدالت نے دونوں بہنوں کو اشتہاری قرار دیا۔
علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج ہے
