0

دہشتگردوں کے خلاف کارروائی تیز، سنی میں کلیئرنس آپریشن جاری!

بلوچستان کے ضلع کچھی میں سیکیورٹی فورسز کا زبردست اسٹرائیک۔۔۔ کوواڈ کاپٹرز کے مہلک حملے میں 6 دہشتگرد جہنم واصل! آپریشن ’ردالفتنہ 3‘ کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف بڑی کامیابی؛ سنی کے علاقے میں دہشتگردوں کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا۔ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد، کلیئرنس آپریشن جاری!

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سنی کے علاقے میں کی گئی۔جدید کواڈ کاپٹرز کے ذریعے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔کارروائی کے بعد علاقے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشتگردوں اور سہولت کاروں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملک میں دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں اور علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے آپریشن جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں