0

امریکی وزیر دفاع کا بڑا دعویٰ، ایران کی عسکری طاقت تباہ کردی!

امریکی وزیر دفاع کا تہلکہ خیز دعویٰ۔۔۔ ایران کی بحریہ، فضائیہ، دفاعی نظام اور فوجی صنعتی صلاحیت کو مکمل طور پر خاک میں ملا دیا گیا ہے! پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ ایران کی روایتی دفاعی ڈھال اور جوہری عزائم کو بھی پوری طرح مفلوج کر کے رکھ دیا گیا ہے!

پیٹ ہیگسیتھ نے امریکی کارروائیوں کو ایران کی عسکری صلاحیتوں کے خلاف بڑی کامیابی قرار دیا۔امریکی وزیر دفاع کے مطابق ایرانی دفاعی نظام، فوجی تنصیبات اور عسکری انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کی روایتی دفاعی صلاحیت محدود ہوئی ہے۔ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق تنصیبات اور صلاحیتوں کو بھی امریکی کارروائیوں کا ہدف قرار دیا گیا ہے۔دوسری جانب ایران کی جانب سے ان دعوؤں پر ردعمل اور اپنی عسکری صلاحیتوں کے بارے میں مختلف مؤقف سامنے آتے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں