بلوچستان کے ضلع کچھی میں سیکیورٹی فورسز کا زبردست اسٹرائیک۔۔۔ کوواڈ کاپٹرز کے مہلک حملے میں 6 دہشتگرد جہنم واصل! آپریشن ’ردالفتنہ 3‘ کے تحت فتنہ الہندوستان کے خلاف بڑی کامیابی؛ سنی کے علاقے میں دہشتگردوں کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا۔ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد، کلیئرنس آپریشن جاری!
۔ عمرہ کے نام پر آسٹریلیا جانے والا ’ڈنکی روٹ‘ کا مکروہ دھندہ بے نقاب۔۔۔ ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑا گینگ دبوچ لیا! سعودی عرب کے عمرہ ویزے پر سفر کرنے والے 3 مسافروں کو مشکوک جان کر روکا گیا۔ انکشاف ہوا کہ ملتان کے ایجنٹ کو 25، 25 لاکھ روپے دے کر بحرین اور جمہوریہ پلاؤ کے راستے غیر قانونی طور پر آسٹریلیا جانے کی سازش تیار کی گئی تھی!
۔ ایران کو مکمل تباہ کر دیں گے یا کوئی بڑا معاہدہ طے پائے گا۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر جنگی جنون عروج پر! اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے دھمکی دی کہ فیصلہ کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ دوسری جانب جنگ میں 18 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بھی اعتراف کر لیا!