0

بانی سے ملاقات کے بغیر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے، اپوزیشن کا دوٹوک مؤقف!

بانی سے ملاقات کے بغیر معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے۔۔۔ اپوزیشن رہنماؤں کا دو ٹوک مؤقف! سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، عامر ڈوگر اور علامہ راجہ ناصر عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ جب تک پارٹی چیئرمین سے ملاقات کر کے لائحہ عمل طے نہیں ہوتا، ڈیڈلاک ختم نہیں ہو سکتا۔

اپوزیشن رہنماؤں کے مطابق مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے پارٹی قیادت سے مشاورت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ہی آئندہ سیاسی حکمت عملی طے کی جا سکے گی۔رہنماؤں نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری مذاکرات میں پیدا ہونے والے تعطل پر بھی بات کی۔ان کے مطابق پارٹی مؤقف اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے حتمی فیصلہ قیادت سے مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے اور اپوزیشن کے مطالبات پر مؤقف سامنے آنے کا انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں