مدینہ منورہ اور مسجدِ نبوی ﷺ کے گرڈ اسٹیشن پر دہشتگرد حملے کی خلیجی اور اسلامی ممالک کی شدید مذمت! یمن کے حوثیوں کی جانب سے مقدس مقام کو نشانہ بنانے پر سعودی عرب کی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دے دیا گیا۔ قطر اور ترکیہ سمیت تمام اسلامی اداروں نے سعودی عرب کی سلامتی کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
خلیجی اور اسلامی ممالک نے حملے کو سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف سنگین اقدام قرار دیا۔مختلف ممالک کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی اور مکمل حمایت کا اظہار کیا گیا۔قطر اور ترکیہ سمیت متعدد ممالک نے مقدس مقامات کے تحفظ اور سلامتی کی اہمیت پر زور دیا۔اسلامی اداروں نے سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔واقعے کے بعد خطے میں سیکیورٹی صورتحال اور مقدس مقامات کے تحفظ کے اقدامات پر بھی توجہ مزید بڑھ گئی ہے۔
