0

ٹرمپ کا ایران پر سخت مؤقف، ’معاہدہ یا جنگ‘ کا عندیہ!

یا ایران کو تباہ کر دیں گے یا معاہدہ طے پائے گا۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جنگی جنون عروج پر! ٹرمپ نے تہران کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کرنے کا وقت قریب ہے۔ دریں اثنا، نئے امریکی سروے کے مطابق 71 فیصد امریکی عوام ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت ناخوش اور نالاں ہیں۔

تازہ AP-NORC سروے میں ایران کے معاملے پر امریکی عوام کی رائے میں واضح بے چینی سامنے آئی ہے۔سروے کے مطابق صرف 28 فیصد امریکی ٹرمپ کے ایران سے متعلق طرزِ عمل کی منظوری دیتے ہیں، جبکہ 71 فیصد نے اسے مسترد کیا۔اسی سروے میں 69 فیصد امریکیوں نے کہا کہ ایران کی جنگ لڑنے کے قابل نہیں تھی۔دوسری جانب ٹرمپ ایران کے حوالے سے سخت مؤقف برقرار رکھتے ہوئے معاہدے اور مزید فوجی کارروائی، دونوں امکانات کی بات کر رہے ہیں۔امریکا میں جنگ، مہنگائی اور ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات نے بھی ایران پالیسی پر عوامی بحث کو مزید تیز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں