0

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: عاکف جاوید کی جگہ علی رضا شاہینز اسکواڈ میں شامل

ذرائع کے مطابق عاکف جاوید کے ایم آر آئی اسکین میں انجری کی تصدیق ہوئی جس کے بعد انہیں مزید نقصان سے بچانے کے لیے ٹورنامنٹ سے دستبردار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہیں مکمل فٹنس تک کرکٹ سے دور رہنے اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ بولنگ میں واپسی مرحلہ وار ہوگی۔

دوحہ، قطر میں 19 سے 29 نومبر تک ہونے والے ایونٹ میں دفاعی چیمپین پاکستان گروپ بی میں بھارت، متحدہ عرب امارات اور نیپال کے ساتھ شامل ہے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 20 نومبر کو یو اے ای، دوسرا 22 نومبر کو بھارت اور آخری گروپ میچ 24 نومبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں