0

مسعود پزشکیان کا دوٹوک مؤقف، سفارت کاری جاری رہے گی مگر خودمختاری مقدم!

ایران کسی دباؤ کے سامنے ہرگز نہیں جھکے گا۔۔۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا دوٹوک اعلان! ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ وہ امریکی تجاویز کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور ایران کبھی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹا، تاہم تہران اپنے وقار اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

ایرانی صدر کے مطابق تہران کو امریکا کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز موصول ہوئی ہیں اور ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران مذاکرات کے دروازے بند کرنے کے بجائے سفارتی راستے کو اہمیت دیتا ہے۔ایرانی قیادت نے واضح کیا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں ملکی خودمختاری اور قومی مفادات کو بنیادی اہمیت حاصل ہوگی۔ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات سے متعلق رابطے ایسے وقت میں جاری ہیں جب دونوں ممالک کے درمیان کئی اہم معاملات پر اختلافات برقرار ہیں۔تہران کے مؤقف کے مطابق آئندہ کسی بھی سفارتی پیش رفت کا انحصار فریقین کے درمیان شرائط اور باہمی رضامندی پر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں