پاکستانی دستاویزی فلم ’ہینگنگ بائی اے وایئر‘ نے اکیڈمی ایوارڈز (آسکرز 2027) کے لیے کوالیفائی کر لیا! فلم ساز محمد علی نقوی کی اس شاہکار ڈاکومینٹری کو بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹیگری کے لیے منتخب کیا گیا ہے، جو اگست 2023 میں بٹگرام میں پیش آنے والے مشہور کیبل کار حادثے کی ڈرامائی داستان بیان کرتی ہے۔
یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان نے آسکرز کی بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹیگری کے لیے کسی دستاویزی فلم کو باضابطہ طور پر منتخب کیا ہے۔فلم میں بٹگرام کے اس واقعے کی کہانی عینی شاہدین کی ویڈیوز، متاثرین کے بیانات اور ڈرامائی منظرکشی کے ذریعے پیش کی گئی ہے۔اگست 2023 میں کیبل کار کی تار ٹوٹنے کے بعد آٹھ افراد، جن میں چھ بچے بھی شامل تھے، تقریباً 900 فٹ بلندی پر گہری کھائی کے اوپر پھنس گئے تھے۔’ہینگنگ بائی اے وایئر‘ 2026 میں سن ڈانس فلم فیسٹیول کے ورلڈ سنیما ڈاکیومینٹری مقابلے میں پیش کی گئی اور بعد ازاں دیگر عالمی فلمی میلوں میں بھی نمائش ہوئی۔99ویں اکیڈمی ایوارڈز 14 مارچ 2027 کو لاس اینجلس میں منعقد ہوں گے، جبکہ بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کی 15 فلموں پر مشتمل شارٹ لسٹ دسمبر 2026 میں متوقع ہے۔
