ایشین گیمز میں پاکستان کی شاندار واپسی۔۔۔ مردوں کے والی بال اور ہاکی کے سیمی فائنل ہارنے کے بعد دونوں مقابلوں میں برانز میڈل اپنے نام کر لیے! والی بال کے تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے چین کو 3 اسٹریٹ سیٹس میں آؤٹ کلاس کر دیا، جبکہ ہاکی کے سنسنی خیز مقابلے میں کوریا کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر شاندار برانز میڈل جیت لیا۔
پاکستان نے والی بال کے برانز میڈل میچ میں چین کو 25-18، 25-16 اور 25-18 سے شکست دے کر تینوں سیٹس جیت لیے۔اس کامیابی کے ساتھ پاکستانی والی بال ٹیم نے 64 سال بعد ایشین گیمز میں میڈل حاصل کیا ہے، آخری مرتبہ 1962 میں پاکستان نے اس کھیل میں برانز میڈل جیتا تھا۔ہاکی میں پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف 3-5 سے کامیابی حاصل کی، جہاں رانـا وحید نے دو جبکہ سفیان خان، عبدالرحمان اور حنان شاہد نے ایک ایک گول کیا۔پاکستان ہاکی ٹیم نے اس کامیابی کے ساتھ 12 سال بعد ایشین گیمز میں ہاکی کا میڈل حاصل کیا۔دونوں کھیلوں میں برانز میڈلز کی کامیابی نے ایشین گیمز 2026 میں پاکستان کے میڈل اکاؤنٹ میں مزید اضافہ کر دیا۔
