پاکستان کے معروف راک گلوکار علی عظمت نے آزاد کشمیر کے علاقے چکوٹھی میں پاک بھارت سرحد کے قریب قومی نغمہ ’دل دل پاکستان‘ پیش کرکے ماحول کو وطن سے محبت کے جذبے سے بھر دیا۔ ان کی اس پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اور صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں علی عظمت کو سرحدی مقام پر کھڑے ہوکر معروف ملی نغمہ گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کی آواز میں اس قومی گیت کی پیشکش نے دیکھنے والوں کو متاثر کیا، جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اس پرفارمنس کو سراہ رہے ہیں۔
علی عظمت کا شمار پاکستان کے نمایاں راک گلوکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ معروف میوزک بینڈ جنون کے مرکزی گلوکار کی حیثیت سے شہرت حاصل کرچکے ہیں۔ بینڈ کے مقبول گیتوں میں ’جذبہ جنون‘، ’سیونی‘ اور ’دوستی‘ شامل ہیں۔
