بالی وڈ کے معروف سینئر اداکار مشتاق خان کے بیٹے محسن خان نے اپنے والد کے آخری ایام کے حوالے سے جذباتی تفصیلات شیئر کی ہیں۔ محسن نے بتایا کہ والد کو جگر کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور علاج جاری تھا، لیکن بیماری تیزی سے پھیل گئی اور وہ دنیا سے رخصت ہو گئے۔بیٹے نے والد کے آخری لمحات کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ موت کے وقت بھی مشتاق خان بالکل پریشان نہیں تھے بلکہ ان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی اور ان کا دم ہنستے ہوئے نکلا ، انہوں نے کہا تھا کہ “میں اس دنیا میں آنے پر بہت خوش ہوں، اور امید ہے میں نے جو بھی کام کیا وہ لوگوں کے دلوں تک پہنچا ہو گا۔”
