اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست جاری کر دی ہے، جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن دی گئی ہےجاری فہرست کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان بھی مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر ہیں، فہرست میں پہلی مرتبہ پانچ شخصیات کو مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان بھی مسلم دنیا کی پانچ بااثر ترین شخصیات میں شامل ہیں، جبکہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں، اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے پانچویں اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے چھٹی پوزیشن حاصل کی ہے۔متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم اور مراکش کے شاہ محمد ششم بھی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں، انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، فلسطینی صدر محمود عباس اور شام کے صدر احمد الشرع کو بھی فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔
