0

بنگلادیش نے جنوبی افریقا میں تاریخ رقم کردی، 400 رنز بنانے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی

کرک انفو کے سینئر اسٹیٹس اینالسٹ شیوا جیارامن کے مطابق بنگلادیش جنوبی ایشیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے جس نے جنوبی افریقا میں کسی ٹیسٹ سیریز کی پہلی اننگز میں 400 یا اس سے زائد رنز بنائے ہیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ 17 سال سے زائد عرصے میں یہ کارنامہ انجام دینے والی پہلی مہمان ٹیم بھی بن گئی ہے۔

اس سے قبل آخری مرتبہ آسٹریلیا نے 2008-09 کی ٹیسٹ سیریز کے جوہانسبرگ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں 466 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

جنوبی افریقا میں کسی ٹیسٹ سیریز کی پہلی اننگز میں ایشیائی ٹیم کا سابقہ بہترین اسکور سری لنکا کے پاس تھا جس نے 2020-21 میں سنچورین ٹیسٹ کے دوران 396 رنز بنائے تھے۔

بنگلادیش نے اس ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی ٹیسٹ تاریخ میں ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں