چینی خلائی مشن شین ژو 24 پہلے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان کو کل لے کر روانہ ہوگا،خلائی مشن کو جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا جائے گا، پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 18 منٹ پر خلائی مشن شین ژو24 روانہ ہوگا، محمد ذیشان علی خلائی مشن میں بطور پے لوڈ سپیشلسٹ ذمہ داریاں انجام دیں گے۔پاکستانی خلا باز چینی سٹیشن تیانگونگ پر قدم رکھنے والا پہلا غیر ملکی ہوگا، پاکستانی خلا باز تقریباً ایک ہفتہ خلا میں قیام کے بعد زمین پر واپس آئے گا، سپارکو اور چینی خلائی ایجنسی کے اشتراک سے مشن انجام دیا جائے گا۔چینی خلا باز تانگ ہونگبو، وویی اور پاکستان خلا باز محمد ذیشان علی خلائی مشن انجام دیں گے، خلائی مشن میں تانگ ہونگبو بطور کمانڈر فرائض انجام دیں گے۔پاکستانی خلاباز محمد ذیشان علی کا کہنا ہے کہ قوم کی امیدیں ساتھ لے کر خلا میں جا رہا ہوں، خلائی مشن میں صرف میری نہیں پورے پاکستان کی نمائندگی ہوگی، یہ مجھ سمیت پورے پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مشن میں ذیشان علی نہیں بلکہ پاکستان جا رہا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ پورے پاکستان کی نمائندگی اور فخر تمہارے سر ہے، اپنے چاہنے والوں اور معاونین کا ممنون و مشکور ہوں۔
