0

مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانیوں کو جلد شادیاں اور زیادہ بچے پیدا کرنے کا مشورہ دیدیا

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے یہ بات آبادی میں اضافے سے متعلق چوتھی قومی تقریب کے نام اپنے پیغام میں کہی۔

انھوں نے کہا کہ کم عمری میں شادیوں کو آسان بنانے، بچوں کی پیدائش کی حوصلہ افزائی، انفرادی صحت بہتر بنانے اور خاندانی اقدار کو فروغ دینے کے لیے جامع اقدامات ضروری ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے حکام پر زور دیا کہ نوجوانوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو آبادی میں اضافے کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے اور خاندانوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے بنیادی سہولتوں کو بہتر بنایا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایران کی مستقبل کی آبادی میں اضافہ سائنسی، ثقافتی، معاشی اور سماجی ترقی کے نئے امکانات پیدا کرسکتا ہے جبکہ دشمنوں کی دھمکیوں اور عزائم کا مقابلہ کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی یہ اپیل ایسے وقت میں سامنے آئی جب ایران میں شرح پیدائش مسلسل کم ہورہی ہے۔

ایران وائر کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2026 میں ختم ہونے والے ایرانی سال کے دوران شرح پیدائش فی خاتون صرف 1.34 بچوں تک پہنچ گئی جبکہ آبادی برقرار رکھنے کے لیے یہ شرح تقریباً 2.1 ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں