0

امریکا ،یورپ شدید سردی اوربرفباری کی لپیٹ میں ۔کہیں برفباری توکہیں شدید سردی نے شہریوں کوٹھٹھرنےپرمجبورکردیا،

امریکا ،یورپ شدید سردی اوربرفباری کی لپیٹ میں ۔کہیں برفباری توکہیں شدید سردی نے شہریوں کوٹھٹھرنےپرمجبورکردیا،،معمولات زندگی درہم برہم ہوکررہ گئے ۔اسپین اور پرتگال میں سمندری طوفان کرسٹن نے سب کچھ درہم برہم کردیا۔طوفانی ہواوں اور بارشوں کی وجہ سےشہریوں کےروزمرہ کےمعمولات بری طرح متاثر،حکام نے ساحلی علاقوں کیلئے الرٹ جاری کرتےہوئے شہریوں کو گھروںمیں رہنے کی ہدایات جاری کردیں ۔۔اٹلی کےعلاقے سسلی میں طوفانی بارشوں کےبعد لینڈ سلائڈنگ سے درجنوں گھرتباہ ہوگئے،،،حکام نے متاثرہ علاقہ خالی کرانا شروع کردیا،،،یوکرین پرروسی حملےرک گئے لیکن سردموسم کےوارجاری ،،شدید سردی نے دارالحکومت کیف کو جماکررکھ دیا،،،ندی نالے اور جھیلیں جم گئے،،کچھ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 30ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشگوئی ۔۔روسی دارالحکومت ماسکو میں برفباری کا200سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا شہری کی سڑکیں برف باری سے ڈھک گئیں ، عمارتیں ، پارک ،تفریحی مقامات ہرشے نےبرف کی چادراوڑھ لی ، شہری انتطامیہ مسلسل برف ہٹانےمیں مصروف ۔۔افریقی ملک زمبابوے میں تاریخ کےبدترین سیلاب نے ہرطرف تباہی مچادی ،،آٹھ لاکھ افراد بری طرح متاثرجن میں سے چارلاکھ لوگ اپنے گھروں سے بیدخل ہونےپرمجبورہوگئے،،،متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں